• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کی آبادی کو دانستہ کم ظاہر کرنا تسلیم نہیں کریں گے، آل پارٹیز بلوچستان

کوئٹہ(پ ر) آل پارٹیز کوئٹہ کا اجلاس زیر صدارت نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں نیشنل پارٹی کے صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ یوتھ سیکرٹری نعیم بنگلزئی ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری نسیم جاوید ہزارہ ناصر بادینی جمعیت علماء اسلام کے مولوی خورشید احمد محمد عارف شمشیر مولوی محمد ایوب عوامی نیشنل پارٹی کے نذر علی پیرعلیزئی پاکستان مسلم لیگ ن کے نثار احمد اچکزئی طارق گیل پشتون خواہ میپ کے رحمت اللہ صابر عبدالرزاق بڑیچ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے یونس حیدری ماسٹر محمد علی پیپلز پارٹی کے سید محراب آغا نے شرکت کی۔اجلاس میں کوئٹہ میں مردم شماری کے حوالے سے خدشات و تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ کوئٹہ کی آبادی کو دانستہ کم کرکے عوام کے حقوق پر قدغن لگایا گیا جس کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔اجلاس میں تمام پارٹی کی ضلعی تنظیموں کارکنوں کو تاکید کی گئی کہ وہ آل پارٹیز کی صورت میں مردم شماری کے عمل کی نگرانی کریں اور جہاں بھی کوتاہی و کمی نظر آئیں اس کی نشاندھی پارٹیوں کے ضلعی رہنماؤں کو کریں تاکہ بروقت کوتاہی کو دور کیا جائے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مردم شماری عملہ کو ٹیبلٹس کی فراہمی کو یقینی بنائے اور عملہ کو متعلقہ بلاک میں موجود رہنے اور کام کرنے کا پابند بنائے۔تاکہ جن بلاکس میں مردم شماری نہیں ہوئی ان کو شمار کیا جائے۔رہنماوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو مردم شماری کے حوالے سے ہر علاقہ کا دورہ کرنا چائیے اور عملہ کے کام معائنہ و نگرانی کریں تاکہ مزید کوتاہی نہ ہو۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آئندہ اجلاس 6 مئ کو 3 بجے بلوچستان نیشنل پارٹی کے آفس میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ضلعی انتظامیہ سے میٹنگ کرکے اجلاس کے تجاویز فراہم کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید