• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں کانگو وائرس کا شکارایک اورنوجوان ہسپتال منتقل

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ میں کانگووائرس کے شکار ایک اورنوجوان کو ہسپتال میں داخل کردیاگیاہےہسپتال ذرائع کے مطابق 27اپریل کوکوئٹہ کے رہائشی نوجوان قصاب محمدنبی کو محمد نبی کو شدید بخار ناکاور منہ سے خون آنے پر فاطمہ جناح ٹی بی سینی ٹوریم ہسپتال لایا گیا تھا جس کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بھیجے گئے تھے رپورٹ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد مریض کاعلاج شروع کردیاگیاہے واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران کانگو وائرس کا یہ تیسر ا کیس رپورٹ ہواہے جبکہ وائرس سے ایک نوجوان قصاب جاں بحق بھی ہوا ہے۔
کوئٹہ سے مزید