• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران جلدی جلسے کریں تاکہ مذاکرات سے جان چھوٹے، خواجہ آصف

سیالکوٹ(ایجنسیاں)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف احتجاج کرے تاکہ یہ مذاکرات تو ختم ہوں‘عمران خان جلدی جلسے کریں تاکہ بات چیت سے جان چھوٹے ‘ مذاکرات کی جو یہ پنچایت بٹھائی گئی ہے پتا نہیں جائز طریقے سے بٹھائی گئی ہے یا ناجائز طریقے سےیہ تو ہم احتمامِ حجت کر رہے ہیں‘باقی ان سے کیا نتیجہ نکلنا ہے، پچھلے ایک سال میں کیا نتیجہ نکلا ہے۔ 

عمران خان نے جو کرنا ہے کر لے تاکہ انھیں کوئی گلا نہ رہے‘کہاں آئین میں لکھا ہوا ہے کہ مذاکرات کروائے جائیں گے۔

 یہ عدلیہ کا کام نہیں ہے‘ عدلیہ اور انتظامیہ کے گٹھ جوڑ نے پاکستان کوصرف افراتفری دی ہے‘ عدلیہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلے دیتی ہے، پنچایت نہیں لگاتی‘نواز شریف اور ان کے خاندان کو ظلم و ستم کا نشانہ اور انکے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے والے کردار آج ایک ایک کرکے بے نقاب ہو رہے ہیں‘ اقتدار سے دوری عمران خان کو کھائے جا رہی ہے جس سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے‘معیشت اور ملک کے حالات ہمارے آنے کے بعد مزید ابتر ہوئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید