اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف میں انصاف کے فقدان کے سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اظہارِ ناپسندیدگی کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔تحریکِ انصاف کی حقیقی آزادی ٹرانسمیشن میں کارکن کو سخت سوال سے روک دیا گیا۔کارکن شیر افضل نے عمران خان سے سوال کیا کہ بونیر میں آپ کی پارٹی میں انصاف ہے یا نہیں؟ سوال کا جواب دینے کی بجائے عمران خان نے کارکن سے مائیک واپس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فیصل کسی اور سے سوال پوچھو یہ کوئی سوال نہیں۔