• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت زیادہ عرصے تک کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا، پاکستانی سفیر جاپان

ٹوکیو(عرفان صدیقی) بھارت زیادہ عرصے تک کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا بہت جلد بھارت کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینا ہوگا یہ بات جاپان میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ نے کشمیر یکجہتی فورم کی جانب سے اپنے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے زریعے حل پر متحد ہے ، سفیر پاکستان نے کہا بھارت نے دس لاکھ فوج رکھ کر کشمیری عوام کو محکوم بنایا ہوا ہے وہاں معصوم خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے ، سفیر پاکستان نے کہا کہ معروف کشمیری حریت لیڈر سید علی گیلانی نے کہا تھا کہ اگر بھارت کشمیر کی ساری سڑکیں سونے کی بھی بنادے تو بھی کشمیری عوام اپنے حق آزادی سے دستبردار نہیں ہونگے ،سفیر پاکستان نے کہا کہ اس وقت جتنی امن کی ضرورت اس خطے کو ہے کسی کو نہیں کیونکہ اس خطے میں ڈیڑھ ارب سے زائد لوگ آباد ہیں اور جنگ کی صورت میں بہت بڑٰی تباہی ہوسکتی ہے لہذا دنیا کے کرتا دھرتا ممالک اور اداروں کو اپنی توجہ اس طرف دینے کی ضرورت ہے اور یہاں کشمیر جیسے اہم مسائل کے حل کے لیے اقوام متحدہ سمیت تمام ادارووں اور ممالک کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

ملک بھر سے سے مزید