ملتان (سٹاف رپورٹر ) سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب طارق زمان گجر کی لاہور میں چودھری پرویز الٰہی کی ہمشیرہ سے ملاقات کی اور کہا کہ گھر پر حملہ آور ہونا اور دروازہ توڑنا ریاستی دہشت گردی کے مترادف ہے ، نگران حکومت کرپٹ حکمرانوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے ،نگران حکومت الیکشن کروائے مخالفین کے ہاتھوں میں نہ کھیلے ۔چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والوگوں کے چہرے عوام نے پہچان لئے الیکشن میں اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے ۔اس موقع پر اکرم انصاری بھی موجود تھے ۔