لاہور(مانیٹرنگ سیل )صدر پاکستان مسلم لیگ ( ق ) چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے کے معاملے میں جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ قابل قبول نہیں ہے، جس طرح بکتر بند گاڑی کے ساتھ مین گیٹ توڑا گیا میں اس عمل کی سختی سے مذمت کرتا ہوں،پولیس پرویز الٰہی کے گھر کو چھوڑ کر میرے گھر کی طرف دوڑ پڑے،بیٹے زخمی ہوئے، گجرات میں تعمیری ٹھیکوں میں اربوں روپے کمیشن کے الزامات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ۔