اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) عمران خان کے بطور وزیراعظم وفود کے ہمراہ بیرون ممالک دوروں پر 3 سال میں 11ارب 15کروڑ 43 لاکھ 4 ہزار روپے کے اخراجات ہوئے۔
ذرائع کے مطابق یہ اخراجات صر ف وزیر اعظم نے نہیں کئے بلکہ مجموعی طور پر وزیر اعظم کے غیر ملکی دوروں پر وزارت خارجہ کے بجٹ سے کئے گئے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے پہلے مالی سال 2018-2019 میں وفود کے ہمراہ بیرون ممالک دوروں پر 2 ارب 88 کروڑ 30 لاکھ روپے اور موجود وزیر اعظم شہباز شریف کے پہلے مالی سال میں ایک ارب 31 کروڑ 13 لاکھ 91 ہزار روپے کے اخراجات ہوئے ہیں.
سابق وزیر اعظم عمران خان اور وفود کے بیرون ممالک دوروں پر مالی سال 2018-2019،2019-2020 ،2021-2022 کے مارچ تک مجموعی طور پر 11 ارب 15 کروڑ 43 لاکھ 4 ہزار روپے کے اخراجات ہوئے ہیں۔