• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال کا ایک ہی روز الیکشن کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے، پی ٹی آئی

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصا ف کے بانی رکن، امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نےایک بیان میں کہاہےکہ وفاقی وزیر احسن اقبال کا ایک ہی دن الیکشن سے متعلق بیان جھوٹ پر مبنی ہے ۔حکومت کی ایک ہی دن انتخابات کی رٹ ملک کو انتشار کی طرف لے جارہی ہے،ملک کسی بھی طرح جھوٹ، منافقت اور ڈھکوسلوں کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ۔پی پی 152 ناصر سلمان نے مسلم ٹاؤن ریلی کے شرکا کا استقبال کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت مزدور دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، حکمران اپنی عیاشیاں ختم کریں اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کریں، پی ڈی ایم کی 13جماعتیں مل کر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتیں، عوام الیکشن کے انعقاد میں ایک دن کی بھی تاخیر برداشت نہیں کریں گے۔