پشاور ( وقائع نگار ) مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے شالیمار گارڈن میں لیڈیز پارک کا فتتاح کردیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹرپولیٹن گورنمنٹ سید وقاص علی شاہ ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اویس احمد خان ڈائریکٹر پراپرٹی میاں انیس الرحمان منتخب چیئرمین عمران نوید اخونزادہ زاہد اللہ مزدور اتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ جمعیت علماء اسلام کے امیر پی کے 79صدیق الرحمان پراچہ میونسپل انٹر کالجز ش شاہی باغ کی پرنسپل نصرت مطلوب ڈگری کالج کی پرنسپل نجمہ شفیق اور دیگر بھی ہمراہ تھے اس موقع پر میئر پشاور حاجی زبیر علی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پشاور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین پارک کا اہتمام کیاگیا ہے جس میں صر ف خواتین ہماری مائیں بہنیں کو اپنی فیملز کے ہمراہ مفت سہولیات فراہم کرینگے خصوصا گھریلو خواتین جو بیماری کا شکارہے جس میں بلڈ پریشر شوگر اور دیگر بیمار خواتین صبح و شام ورزش اورسیر سپاٹے کیلئے آسکیں گی انہو ں نے کہاکہ اس پارک میں کسی قسم کے جھولے نہیں لگائے جائیں گے۔