کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سے قومی ایئر لائن کاانٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے قومی ائیرلائن کے فضائی بیٹرے میں نئے طیارے شامل ہونے کے باوجود بھی کوئٹہ سے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن تاحال بحال نہ ہوسکامسافروں کو مشکل کا سامنا ،ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کرنے کے غرض سے گزشتہ سال کوئٹہ سے دبئی کے لئے براستہ کراچی پروازشروع کی گئی لیکن لوڈ نہ ہونے کی وجہ سے یہ آپریشن چند دنوں میں ہی بند کردیا گیا واضح رہے کہ کوئٹہ سے قومی ایئر لائن کاانٹر نیشنل فلائٹ آپریشن مجموعی طور پر6 سال سے بند ہےچند سال قبل کوئٹہ سے دبئی ،شارجہ ،مشد نجف اور قندہار کےلئے پروازیں تھی جو بند کردی گئی تھی جس کی وجہ سے مسافروں ،زائرین اور تاجروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔