• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈرڈ ٹینس: سبالنکا کی فتح، سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

میڈرڈ (جنگ نیوز) عالمی نمبر دو خاتون ٹینس پلیئر آرینا سبالنکا میڈرڈ ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، لیکن انہیں مصر کی غیر معروف پلیئر میار شریف نے سخت مشکل میں ڈالے رکھا۔ سبالنکا نے پہلا سیٹ 6-2 سے ہارنے کے بعد کم بیک کیا اور فتح اپنے نام کی۔ ادھر مردوں کے ایونٹ میں عالمی نمبر تین روس کی ڈینل میدویدیف ہم وطن اسلان کراستیف کے ہاتھوں ہار کر کوارٹر فائنل کے دوڑ سے باہر ہوگئے۔

اسپورٹس سے مزید