کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات اور وفاقی وزارت اوورسیز پاکستانیز وانسانی ترقی کی فوکل پرسنکرن بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ڈیجیٹل کے زیر اہتمام آج 4 مئی کو کوئٹہ میں ڈیجیٹل میڈیا کانفرنس کا انعقاد ہوگا جس میں بلوچستان بھر سے پارٹی کے سوشل میڈیا رضاکاران اور جیالے شرکت کریں گے۔ بلوچستان کے وہ تمام جیالے جو سوشل میڈیا سے منسلک ہیں اور پارٹی سوشل میڈیا کے لئے خدمات دینے کا جذبہ رکھتے ہیں وہ پارٹی کی مضبوطی میں اپنا کردار کرنے کیلئے ڈیجیٹل میڈیا ٹیم کا حصہ بنیں، انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر ڈیجیٹل میڈیا کی بنیاد رکھی گئی ہے تاکہ پارٹی کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ پروفیشنل طریقے سے پارٹی کا نظرئیے ، منشور اور سیاسی مسائل پر پارٹی کا موقف جدید ٹیکنیک اور جدید دنیا کے تقاضوں کے مطابق عوام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرسکیں،انہوںنے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ڈیجیٹل میڈیا کے انچارج و صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کو ملک بھر میں متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اسی طرح کوئٹہ میں کانفرنس کا انعقاد انہتائی اہمیت کا حامل ہے جس کیلئے صوبائی صدر میر چنگیز جمالی اور جنرل سیکرٹری لالہ روزی خان کاکڑ کی خدمات لائق تحسین ہیں۔