کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ چوری ڈکیتی اور قتل میں ملوث 17ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات ،مسروقہ موٹر سائیکل اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ زوہیب محسن کی ہدایت پر جناح ٹاؤن پولیس نے دوران چیکنگ محمد نور سے ایک کلو 25گرام چرس برآمد ہونے جبکہ ایک اور کارروائی میں مسروقہ موٹر سائیکل اور ٹی ٹی برآمد کرکے ملزم محمد کریم کو جبکہ نوحصار پولیس نے دہرے قتل میں نامزد ملزم نصر اللہ ، گوالمنڈی پولیس نے لاک اپ سے فرار ہونے والے ملزم نذیر احمد کوسیٹلائٹ ٹاؤن سے گرفتار کر لیا، تھانہ شہید امیر محمد دستی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش نادر سے ایک کلو 530 گرام چرس جبکہ محمد یونس سےایک کلو 500 گرام چرس، احمد شاہ اور شاہ ولی کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا۔ صدر پولیس نے عبدالفتح کے قبضے سے ایک کلو چرس جبکہ انڈسٹریل پولیس نے منشیات فروش فیاض کے قبضے سے 680گرام چرس برآمد کر لی، سی آئی اے پولیس نے بیکر میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان شہاب دین ،بسم اللہ روزی خان جمعہ خان کو گرفتار کر کے چھینے گئے 15 ہزار روپے تین موبائل قبضے میں لے لئے، تھانہ عبدالخالق شہید کے عملے نے قتل کے مقدمے میں نامزد دو ملزمان عبداللہ اور شاہ محمد کو گرفتار کر لیا تھانہ کینٹ کے عملے نے اشتہاری عزت اللہ کو گرفتار کرلیا۔