• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہراہوں اور ڈیوائیڈرز پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شاہراہوں اور ڈیوائیڈرز پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت فٹ پاتھ اور سڑک کنارے گندگی ڈالنے والے دکانداروں اورریڑھی بانوں کو جرمانے ہوں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی آپریشن کا معائنہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سینئر منیجر آپریشن فہیم لودھی اور منیجر آپریشن انوار الحق نے صفائی مہم کے حوالے سے بریفنگ دی، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر کمپنی نے کومبنگ آپریشن شروع کردیا ہے، شہر کے مختلف علاقوں سے کوڑا منتقل کرکے کیلئے نئی لینڈ فل سائٹ کا تعین بھی کیا جارہا ہے، قبل ازیں سی ای او نے صفائی کی صورت حال اور فلتھ ڈپوز کی کلئیرنس بھی چیک کی۔
ملتان سے مزید