• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، کم وزن اور مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے پر 8 نانبائی گرفتار

پشاور (وقائع نگار ) اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے کم وزن اور مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے پر 8 نانبائی گرفتار کرلئے ہیں ڈپٹی کمشنر پشا ور شاہ فہد کو اربا ب روڈ کے عوام نے شکایت کی کہ انکے علاقے میں نانبائیوں نے ظلم ڈھایا ہواہے اور 30 سے 40 روپے روٹی فروخت کررہے ہیں اور عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی کو فوری کارروائی کی ہدایت کیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے مقامی پولیس کے ہمراہ اربا ب روڈ پر نانبائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ا س دوران متعدد نانبائیوں کی روٹی کا وزن انتہائی کم تھا اور نانبائی 30 سے 40 روپے تک روٹی فروخت کررہے جس پر عوام نے شکایات کے انبار لگادئیے جس پر عوام کی چیخیں نکلی جس پر اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 8 نانبائیوں کو کم وزن اور مہنگے داموں فروخت کرنے پر گرفتار کرلئے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ کم وزن روٹی کی فروخت برداشت نہیں کی جائیگی نانبائی حکومت کی طرف سے دئیے گئے نرخنامہ کی پاسداری کریں بصورت دیگر سخت کارروائی کیلئے تیار رہے اس موقع پر انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں نظر رکھیں اور گرانفروشی کی شکایت کیلئے فوریکنٹرول روم نمبر کے شکایت نمبر پر 0919211338 پر اطلاع دیں۔ آپ کی شکایات پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پشاور سے مزید