ڈیر ہ اسماعیل خان (نمائندہ جنگ ) ڈیرہ میں انڈس ہائی وے پر فتح موڑ کے قریب پو لیس مقابلہ ، ٹی ٹی پی کھیارہ گروپ کا سربراہ ساتھی سمیت مارا گیا ،ڈی ایس پی ملک عابد اقبال زخمی ہو گئے،ایک دہشتگرد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں فتح موڑ کے قریب موٹرسائیکل پر سوار دہشتگردوں نے دفتر جا تے وقت ڈی ایس پی ملک عابد اقبال پر اچانک حملہ کردیا ، پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2دہشتگرد موقع پر مارے گئے جبکہ ایک زخمی ہے ،واقعہ میں ڈی ایس پی ملک عابد اقبال بھی زخمی ہوئے،مارے جا نیوالے دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت اقبال عرف بالی کھیارہ ولد اللہ وسایا سکنہ چاہ خان والا تحصیل پروآ کے نام سے ہوئی ، جو خیبرپختونخواہ اور پنجاب پولیس کومتعدد دہشتگردی کے مقدمات میں انتہائی مطلوب تھا اور علاقے میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا۔