کراچی( اسٹاف رپورٹر) جونیئر ایشیا کپ کیلئے قومی ٹیم 20 مئی کو عمان روانہ ہوگی۔ پی ایچ ایف نے ٹیم کیلئے اسپانسرز سے فنڈ حاصل کئے ہیں۔ پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ ٹیم کی شرکت پر دو کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات کا سامنا ہے، ایونٹ کے لئے قومی ٹیم کے حتمی ٹرائلز منگل کو ہوں گے۔ امکان ہے کہ محمد عبد اللہ ٹیم کے کپتان ہوں گے، اس دوڑ میں مرتضیٰ یعقوب جونیئر اور سفیان خان بھی شامل ہیں۔ قومی ٹیم ایونٹ کے آغاز سے قبل کوریا کے ساتھ پریکٹس میچ کھیلے گی ۔ جونیئر ایشیاء کپ 23 مئی سے یکم جون تک کھیلا جائے گا ایونٹ کی ٹاپ تین ٹیمیں جونیئر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔