• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کی برطانوی بادشاہ چارلس اور وزیراعظم سے ملاقات

لندن(اے پی پی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اور وزیر اعظم رشی سونک سے یہاں ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا جبکہ شاہ چارلس اور برطانیہ کے وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نےدولت مشترکہ ممالک کے رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اور وزیراعظم رشی سنک سے ملاقات میں نئے بادشاہ کی تاجپوشی کی تقریبات کے لیے منعقد ہونے والی دو روزہ تقریبات کے لیے شاندار انتظامات پر دونوں برطانوی شخصیات کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے گزشتہ سال پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے تناظر میں برطانیہ کی فراخدلانہ مدد کی بھی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا ۔
اہم خبریں سے مزید