کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش انڈر 19 کے خلاف پہلا ون ڈے 9 وکٹوں سے جیت لیا۔چٹو گرام میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی نو وکٹوں پر 165رنز بنائے۔ پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 37 اعشاریہ2 اوورز میں پورا کرلیا۔ شاہ زیب خان اور آزان اویس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔