ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی کال پرچیف جسٹس سے اظہار یکجہتی ‘ آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں ، این اے 156 سے تحریک انصاف کے کارکنوں نے ڈبل پھاٹک چوک پر گزشتہ شب احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کارکنوں سے خطاب کیا ،تحریک انصاف این اے 155ملک عامر ڈوگر ، پی پی 214معین ریاض قریشی کی جانب سے تحریک انصاف پی پی 214پاکستان تحریک انصاف کے یوسی 67خان ولیج اور نواب پور روڈ پرعامر رؤف جوائنٹ سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف سٹی ملتان ، کاشف الیاس میوانفارمیشن سیکرٹری یوتھ ونگ، ملک اللّٰہ بخش رگھڑ سابق کونسلر کی قیادت میں چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سے اظہارِ یکجہتی کے لئے پر امن احتجاج کرتے مظاہرہ کیا گیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نے عامر رؤف ،کاشف الیاس میو، ملک اللّٰہ بخش رگھڑ نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان مافیا کے سامنے چٹان بن کر کھڑے ہیں اور ان کی ثابت قدمی آئین پاکستان کی بقا و سلامتی کی علامت بن چکی ہے۔