کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حکومت سے فیڈریشن کی قانونی حیثیت کے بارے میں جلد فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے،انکوائری کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔ سکریٹری پی ایچ ایف سید حیدر حسین نے کہا ہے کہ ملک میں ہاکی معاملات کے حوالے سے صرف ایک فیڈریشن ہے جسے انٹر نیشنل عالمی ہاکی فیڈریشن بھی تسلیم کرتی ہے،پی ایچ ایف ہی عالمی اور ایشیائی ایونٹ میں ٹیم کی انٹری بھیجتی ہے،فیڈرریشن کے معاملات حکومت کی جانب سےکلیئر نہ ہونےکی وجہ سے ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔