لاہور(نمائندہ خصوصی) مرکزی صدر تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی نے اپنی رہائش گاہ پر صدر لاہور ہائیکورٹ بار اشتیاق اے خان اور عامر سعید راں ایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف واپس آئے گا تب مونس الٰہی بھی آ جائیگا،انہوں نے کہا شہباز شریف کی تاج پوشی میں موجودگی سے سب سے بڑا خطرہ تاج کے غائب ہونے کا تھا، تاج بڑی مشکل سے بچا ہے، جشن تاجپوشی میں شرکت تو صرف بہانہ تھی دراصل شہبازشریف سپریم کورٹ کے خلاف نواز شریف سے تازہ ہدایات لینے لندن گئے ہیں، شریف برادران اصل میں لندن میں بیٹھ کر عدلیہ کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔