• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں بغیر اجازت ریلی، اسد عمر اور دیگر کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(صباح نیوز) عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد میں بغیر اجازت ریلی کے الزام میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔180 ملزمان کو ایف آئی آر میں نامزدکیا گیا ،دفعہ 144سمیت دیگر دفعات شامل ہیں،رہنما تحریک انصاف اسد عمر اور راجہ خرم نواز سمیت 180ملزمان کو ایف آئی آر میں نامزد کردیا گیا۔ دفعہ 144کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات کے تحت تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کی 4خواتین سمیت7کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کی جانب سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کی 4خواتین سمیت 7 کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید