پشاور( نمائندہ جنگ) صوبائی دارالحکومت پشاور میں محکمہ پولیس اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے درمیان ٹھن گئی، تھانہ چمکنی پولیس نے ایکسائز کے تھانیدار سمیت 4اہلکاروں کو حراست میں لیکر حوالات میں بند کردیا، پولیس نے ایکسائز اہلکاروں کو شہریوں کی جانب سے شکایت پر گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ محکمہ ایکسائز نے تھانہ چمکنی کے افسران پر اسمگلرز کو چھڑوانے کا الزام عائد کر دیا۔