پشاور (وقائع نگار )پشاور کے مختلف علاقوں میں بد ترین سوئی گیس لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر کے رکھ دیا ہے سوئی گیس نہ ہونے کے باعث شہری بازار سے کھانے پینے کی چیزیں خریدنے پر مجبور ہوگئے جبکہ بچے بغیر ناشتہ کے سکولوں کو جانے لگے تاہم متعلقہ انتظامیہ علاقہ میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے میں مکمل نا کام ہو چکی ہے پشاور کے عوامی وسماجی حلقوں نے گورنر خیبر پختونخوا سے نوٹس لیکر فوری سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے عوامی حلقوں کے مطابق مسلسل گیس کی لوڈشیڈنگ افسوس ناک ہے امور خانہ داری میں مشکلات درپیش ہے عوامی حلقوں نے اس سلسلے میں نوٹس لیکر ریلیف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے