• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، مغوی خاتون بازیاب ،20ملزمان گرفتار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم ، مغوی خاتون بازیاب 20ملزمان کوگرفتار کرکے مسروقہ گاڑی،موٹرسائیکل بھاری مقدار میں منشیات اسلحہ قماربازی کے آلات سمیت داؤ پر لگی رقم برآمد کرلی جبکہ 6نشے کے عادی افراد کو علاج ومعالجے کی غرص سے انسداد منشیات کے بحالی سنٹرمیں داخل کروادیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او سریاب نے کارروائی کرتے ہوئے 4مفرور ملزمان سردار محمد ،نور محمد ،احمد جان ، نصیب اللہ کو جبکہ قدیر احمد سے 2کلو 480گرام چرس عبدالمجید سے ایک پستول بمعہ راؤنڈ قبضے میں لےلیے۔ علاوہ ازیں سیٹلائیٹ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان عبدالغفور اور طاہر کو حراست میں لےکر ان کے قبضے سے ایک ایس ایم جی، ایک پستول بمعہ راؤنڈ قبضے میں لے لیا ۔تھانہ خالق شہید کے عملے نے اشتہاری ملزم آدم خان کو حراست میں لے لیا۔ قائد آباد پولیس کے ایس ایچ او ناصر اعوان کی قیادت میں جوئے کے اڈے پر 6جواریوں محمد احمد، ماجد خان ، ارشد نزیر احمد،مولا داد ،اعتبار کو گرفتار کرکے داؤ پرلگی 14ہزار 600سو روپے اور آلات قمار بازی قبضے میں لیتے ہوئے دوسری کارروائی میں ملزم سعید محمد کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ایک اور کارروائی میں مغوی خاتون مسماۃ (ف) کو برآمد کرکے ملزم عامرکو گرفتار کرلیا۔گوالمنڈی پولیس نے ملزم عبدالحلیم کو گرفتار کرلیا اسکے علاوہ ائیر پورٹ پولیس نے 1مفرور ملزم فیاض کو گرفتار کرلیا جبکہ 6منشیات کے عادی افراد کو حراست میں لےکر ری ہیبلیٹیشن سینٹر منتقل کردیا صدر پولیس نے مسروقہ گاڑی برآمد کرکے سلمان نامی شخص کو گرفتار کرلیا پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید