اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی آج 9 مئی کو ہائیکورٹ میں ممکنہ پیشی کے مدنظر آئی جی اور ضلعی انتظامیہ کو سیکورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ رجسٹرار آفس سے جاری سرکلرکے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد اور ضلع انتظامیہ کو سیکورٹی انتظامات کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔