لاہور(نمائندہ جنگ،ایجنسیاں)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف کہ تاحیات نااہل کرنے والوں کو چوکوں پر لٹکایا جائے، قوم کو پتہ چلنا چاہئے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دینے والے کون تھے،2017کی سازش افسوسناک ہے،جو کردار بے نقاب ہو رہے ہیں یا تو وہ ٹکٹیں بیچ رہے ہیں یا سہولت کاری کر رہے ہیں، انہیں کھلا چھوڑا گیا تو مزید نقصان ہوگا،پارٹی آفس ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ الزمات لگائے جانے پر ذمہ داروں کا خاموش رہنا معنی خیز ہے،آڈیو لیکس پر نوٹس کیوں نہیں لیا جارہا،پارلیمانی کمیٹی آڈیو لیکس پر ثاقب نثار کے بیٹے کو طلب کرے ، جو سہولت عمران خان کو مل رہی ہے وہ کچے کے ڈاکوؤں کو بھی ملنی چاہیے۔