• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ڈویژن کے فلٹریشن پلانٹس 2ہفتوں میں فعال کرنیکی ہدایت

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی ڈویژن بھر میں کل 329واٹر فلٹریشن پلانٹس ہیں جن میں سے آٹھ کام نہیں کر رہے۔ ضلع راولپنڈی میں 168فلٹریشن پلانٹ میں سے 163آپریشنل ہیں۔ ضلع اٹک میں 66میں سے 64فعال ہیں۔ ضلع چکوال میں کل 8میں سے 7جبکہ ضلع جہلم کے کل 87فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال ہیں۔ اس بات کا اظہار صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر اور کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اس موقع پر ہدایت کی گئی کہ تمام فلٹریشن پلانٹس کو آئندہ دو ہفتوں میں مکمل فعال کیا جائے۔ کمشنرنے کہا کہ ہر فلٹریشن پلانٹ کو ایک یونیورسل نمبر دیا جائے نیز بتایا جائے کہ اس پلانٹ کی دیکھ بھال کس کی ذمہ داری ہے۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہماری ذمہ داری اور نیکی کا کام ہے۔ مخیر حضرات کو بھی اس کار خیر کیلئے ترغیب دی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ فلٹریشن پلانٹس سے لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جا سکے۔
اسلام آباد سے مزید