• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی فیڈریشن عہدے داروں کو فارغ، ایڈہاک کمیٹی بنانیکی سفارش

کرا چی ( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) بین الصوبائی رابطے کی وزارت کی انکوائری کمیٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے موجودہ عہدے داروں کو فارغ کر کے نئے انتخابات کرانے کی سفارش کردی ہے۔ انتہائی اہم زرائع نے جنگ کو بتایا ہے کہ اسلام آباد میں اجلاس میں کمیٹی ارکان نے فیڈریشن کی2015 سے2022 تک کی کار کردگی کو حددرجہ ناقص قرار دیا۔ اکثر ارکان نے فیڈریشن کے صدر بریگیڈ یئر( ر) خالد سجاد کھوکھر کی پر فار منس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔جنگ کو ملنے والی اطلاع کے مطابق کمیٹی نے اپنی سفارش فوری طور پر وزیر اعظم کو بھیجنے کی درخواست اور فوری عمل در آمد کی سفارش بھی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ پچھلے آٹھ سالوں میں قومی ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں تنزلی ہوئی،کسی بھی بڑے ایونٹ میں قومی ٹیم وکٹری اسٹینڈ تک نہیں پہنچ سکی۔ کمیٹی نےکہا ہے کہ موجودہ عہدے داروں کو فارغ کر کے ایڈہاک کمیٹی قائم کی جائے جو کلبوں کی اسکروٹنی کے بعد دوماہ میں فیڈریشن کے انتخابات کرائے۔

اسپورٹس سے مزید