کراچی( اسٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد مختلف شہروں میں ہونے والے احتجاج کے باعث ملک بھر سے قومی گیمز میں شرکت کے لئے بذریعہ بس جانے والے کھلاڑیوں کو پریشانی کا سامنا ہے، سندھ سے ٹیموں کو بدھ کو کوئٹہ روانہ ہونا ہے۔ دریں اثناء سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن نے تاحال اپنے دستے میں فٹبال کو شامل نہیں کیا ہے، ترجمان کے مطابق نیشنلائزیشن کمیٹی نے ہماری درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا۔