• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ کیس، عمران نے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیئرمین تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی میں سیشن کورٹ کی جانب سے فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ منگل کو دائر درخواست میں سیشن کورٹ کو فردجرم عائد کرنے کی کارروائی روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے عمران خان کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔
اہم خبریں سے مزید