اسلام آباد (ایجنسیاں)سکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسدعمرنے دعویٰ کیاہے کہ ملک میں ہونے والے تشددسے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں ‘یہ سب کچھ ایک سازش کے تحت کیا گیا ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کا پیغام ہے کہ کوئی جلاؤ‘ گھیراؤ یا توڑ پھوڑ نہیں ہوگی: اسد عمر نے کہا ہے کہ یہ جو جلا گھیرا اور توڑ پھوڑ ہو رہی ہے اس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔