اسلام آباد (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ جوادعباس حسن نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج سات مختلف مقدمات میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران عمران خان اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ تھوڑا پس منظر بتانا چاہوں گا ، پہلے جب ہم آئے تو 5 درخواستیں لے کر آئے تھے ، دروازے بند تھے ، 40 منٹ تک شدید شیلنگ کی گئی ۔