کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان بار کونسل کے ممبر منیراحمدکاکڑ ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطہ عدالت سے سابق وزیراعظم وپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار ی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ احاطہ عدالت سے گرفتاری ،توڑپھوڑ اور وکلاء پر تشدد توہین عدالت ہے ۔لاہور،پنڈی پشاور میں جی ایچ کیو،کور کمانڈرز کی رہائش گاہ میں لوگ داخل ہوتے ہیں لیکن کوئی ردعمل نہیں ہوتا کوئٹہ میں ایک شاہراہ پر احتجاج کرنے والوں پرسامنے گولیاں چلائی جاتی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ عدالتی احاطے میں گرفتاری سے عدالت کی توہین کی جاتی ہے جبکہ وکلاء کو تشدد کانشانہ بنایاجاتاہے یہ واقعات افسوسناک ہے جس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہونگے۔