• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15 مئی کو کوئٹہ میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا، پیرا میڈیکس

کوئٹہ (پ ر) پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے اعلیٰ قیادت کا اجلاس سول ہسپتال کوئٹہ میں زیر صدارت صوبائی صدر عبدالسلام زہری ہوا۔ جس میں صوبائی جنرل سکریٹری محمد طاہر ہوتک، چیئرمین بشیر احمد چھلگری، کوئٹہ یونٹ کے صدر حاجی شفاء مینگل، ضلعی کوئٹہ کے صدر غلام سرور بلوچ محمد ایاز کاکڑ، سینئر رہنماء پائند خان کاکڑ، رشید احمد، میڈیا کواآررڈینیٹر محمد انور لہڑی، محمد سلیم رئیسانی لالا عنایت سوترا نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے حالیہ جاری احتجاج کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے احتجاج کی حمایت کرنے والے دوسرے تنظیموں ینگ نرسز ایسوسی ایشن، نیشنل ایمپلائیز یونین، بی پی ایل اے، ٹیکنیکل اینڈ کلریکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان، ڈرافٹس مین ایسوسی ایشن اور دوسری تنظیموں کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں بلوچستان بھر میں پیرامیڈیکس کے جوش خروش کو سراہا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 13 مئی کو کوئٹہ کے تمام یونٹوں کا اجلاس بلایا گیا ہے اور 15 مئی کو سول ہسپتال سے پرامن ریلی نکالی جائے گی جوکہ پریس کلب سے ہوتا ہوا واپس سول ہسپتال پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔
کوئٹہ سے مزید