راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)پاکستان پیپلز پارٹی ورکرزنے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ناہید خان، صفدر عباسی ،ابن رضوی ,ابراہیم خان، فیاض خان،ملک مظہر ،افضل خان،رفعت شاہین، محبوب سلطانہ، رانا غلام علی،رائے قیصر،مہر قیصر ودیگر نے کہا کہ نیب نے کس اختیار کے تحت رینجرز کو سابق وزیراعظم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ۔ غیر مہذب طریقے سے گرفتار کرنا غیر آئینی طریقہ ہے۔ ہم ملک میں مزید افراتفری اور انتشار سے بچنے کے لیے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔