پشاور(نیوزرپورٹر) تحریک انصاف پشاور لیبر ونگ کے نائب صدر ڈاکٹر وحید خان وڈپگہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتار ی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اسے غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا ہے ، ان کاکہناہے کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، عمران خان ہمیشہ قانون کی بالادستی پر عمل پیراہوا لیکن جس طرح آج مسلط شدہ حکومت نے حرکت کی ، ملکی تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی ،اسکے خلاف پی ٹی آئی کے کارکن ملک گیر احتجاج کریں گے ۔ ملک میں پی ڈی ایم کی وجہ سے بے روزگاری اور مہنگائی میں جو اضافہ ہواہے اس سے عوام بخوبی واقف ہیں، مسلط حکمران عوام کو آٹے کی فراہمی یقینی نہیں بناسکتے تو وہ ملک کو کیا چلاسکیں گے، ان کے ذہنوں میں عمران خان سوار ہے کیونکہ یہ مسلط حکومت اپنی شکست کے خوف کے مارے الیکشن سے بھی بھاگ رہی ہے لیکن کچھ بھی ہوجائے ، اس ملک میں آنیوالی حکومت تحریک انصاف کی ہو گی پھر ان سے انکے کرتوں کا حساب کتاب کیاجائیگا۔