اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خلاف کیس کی جلد سماعت کے لئے دائردرخواست پر اعتراضات دور ہونے پر نمبر الاٹ کر دیا ہے۔ درخواست کو نمبر 641/2023 الاٹ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل عمران خان کے وکیل راجہ عامر عباس نے کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کے لئے درخواست دائر کی۔ اعتراضات دور ہونے کے بعد رجسٹرار آفس نے عمران خان کی اپیل کو نمبر الاٹ کر دیا۔