لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملہ ہونے پر ان کا یہ حق بنتا ہے کہ خود پر حملے کی ایف آئی آر نامزد ملزم کے خلاف کٹوائیں،وہ جس کو ایف آئی آر میں نامزد کریں اس کا نام شامل ہونا چاہئے اور اس معاملے میں عمران خان کو مکمل سپورٹ کرنا چاہئے، شاہ محمود،اسد عمر، عمر سرفرازکی گرفتاری، لاٹھی چارج قابل مذمت ہے۔ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور ملک کی صحیح نمائندگی کر رہے ہیں۔