کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سےقومی سلامتی کے ادارے پر تنقید اورجس طرح عوامی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا اورقانون ہاتھ میں لیا گیا یہ عمل قابل مذمت ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہیں۔ عمران خان کا وجود پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا ہے، قومی سلامتی کے اداروں پر بہتان غداری ہے۔عمران نیازی کو پوری قوم نے مسترد کردیا ہے۔قوم ملکی سلامتی و دفاع کے لئے پاک فوج کیساتھ ہے۔ عمران خان کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ22کروڑعوام کی ریڈلائن پاکستان ہے اور عوام عمران خان اور اس کے انتشاری ایجنڈے کو پہچان چکے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ اگر مخالف سیاسی رہنما پر کیس بنے تو بھنگڑے ڈالیں اور آپ کے رہنما پر بنے تو ملک کو آگ لگادیں۔ایک شخص اپنی انا کی خاطر ملکی سلامتی کو داؤ پر لگا رہا ہے۔اس کا مقصد اقتدار کا حصول ہے تاکہ اپنے مذموم مقاصد اور دشمنوں کی خواہشات کو پورا کرسکے جسے پاکستانی قوم کبھی پورا نہیں ہونے دے گی۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جدوجہد کا مقصد عوامی مسائل کا حل اور انہیں ریلیف پہنچانا ہے، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں جلد ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں گی ۔