• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خود کو قانون سے بالاتر اور بڑی چیز سمجھتے ہیں، محسن رانجھا

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ عمران خان خود کو قانون سے بالاتر اور بڑ ی چیز سمجھتے ہیں،احمد اویس ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم نے ہر حالت میں قانون کی بالادستی کی قبول کرنا ہے ورنہ اسٹیٹ کا اسٹرکچر ٹوٹ جائے گا،سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ اگر ان کو عدالت سے گرفتار نہیں کرنا چاہئے تھا تو میں یہ پوچھنا چاہوں گا کہ مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کو کیوں عدالت سے گرفتار کیا گیا۔ یہی تو صورتحال ہے کہ آپ نے کیا میسج دیا ہے کہ عدالت کے دروازے اشرافیہ کے لئے کھلے ہیں ، خاص لوگوں کیلئے کھلے ہیں، ڈومیسائل اور سیاسی وابستگیوں کی بنیاد پر کھلیں گے، اس کی بنیاد پر لوگوں کو انصاف ملے گا، وہ ایک مچھیرے کا بیٹا ہے، وہ ایک پاپولر لیڈر ہے، وہاں پرا ن کی ڈسٹرکٹ حکومت ہے، پورے رمضان آپ نے اسے جیل میں رکھا، اس کی عید جیل میں گزری، صوبائی حکومت نے ان کے ساتھ دستخط شدہ معاہدہ کیا ہے وہ کہتے ہیں اس معاہدے پر عملدرآمد کرو، آپ ان کو انصاف نہیں دے رہے، احمد اویس ایڈووکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آزاد شہری ہیں کیونکہ انہوں نے وضاحت کردی ہے کہ آپ دس بارہ جتنے بھی احباب ، اپنے فیملی ممبرز کو بلانا چاہیں تو وہ بڑا ریسٹ ہاؤس ہے انہیں اکاموڈیٹ کیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید