• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، احتجاج توقع سے کم، پہلے 10 دوسرے دن 2مقامات پر مظاہرے

ملتان (سٹاف رپورٹر) عمران کی گرفتاری‘ بڑے شہروں کی نسبت ملتان میں احتجاج توقع سے کم‘شہر میں ایسی کوئی صورتحال پید ا نہیں ہوئی ، جوامن وامان کے حوالے سے تشویش ناک ہو‘پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملتان میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے ،پہلے دن10 مقامات پر اور دوسرے دن 2مقامات پر مظاہرے ہوئے ،جنہیں پولیس نے منتشر کردیا ،اس کے بعد شہر میں کسی جگہ مظاہرہ دیکھنے میں نہیں آیا، دوسرے بڑے شہروں کی نسبت ملتان میں احتجاج اس سطح کا نظر نہیں آیا،جس کی توقع کی جارہی تھی،گرفتاری کے بعد پہلے روز سوائے چونگی نمبر 9 پرہونے والا مظاہرہ اور کینٹ میں ایک بڑے جتھے کے ساتھ قاسم روڈ پر نکالی جانے والی ریلی کے علاوہ کوئی بڑا مظاہرہ دیکھنے میں نہیں آیا ،جبکہ شہر سے دور بہاول پور بائی پاس چوک پر تحریک انصاف کے رہنماؤں و کارکنوں نے اپنا احتجاج ریکار ڈ کرایا ،اسی طرح نواں شہر ،ممتازآباد ،انصاری چوک ،چوک کمہارنوالہ ،عزیز ہوٹل چوک،پاک گیٹ اور مظفرآباد میں مظاہرے ہوئے ،جن کی قیادت اراکین اسمبلی اور دیگر رہنما کررہے تھے ،مگر ان میں کارکنوں کی تعداد زیادہ نہیں تھی ،جنہوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ،تاہم شہر میں ایسی کوئی صورتحال پید ا نہیں ہوئی ، جو امن وامان کے حوالے سے تشویش ناک ہو ،البتہ کینٹ کے علاقہ میں کئی گھنٹوں تک صورتحال کشیدہ رہی ،چند سو مظاہرین نے کور کمانڈر ہاؤس کی طرف پیش قدمی کی ،تو پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے شیل مار کر روک دیا ،جبکہ قاسم بیلہ اور کینٹ کی طرف آنے والی ٹریفک کو بند کردیا گیا ،تاہم اگلے دن یہ صورتحال نہیں تھی ،البتہ سکیورٹی نقطہ نظر سے سٹرکو ں کو بند رکھا گیا ، دوسرے دن بھی کوئی بڑا مظاہرہ دیکھنے میں نہیں آیا ۔

اہم خبریں سے مزید