• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، گولڈن ٹیمپل کے قریب ایک ہفتے میں تیسرا دھماکا، 5 گرفتار

امرتسر (اے ایف پی، جنگ نیوز) بھارتی شہر امرتسر میں سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل کے قریب ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں تیسرا دھماکاہوا ہے، انڈین پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد 5مشتبہ افرا دکو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ریاست میں پولیس کے علاقائی سربراہ گورو یادو نے بتایا کہ ان میں سے دو ملزمان نے شہر کےگیسٹ ہاوس میں دیسی ساختہ بم بنائے اور 3ملزمان نے انہیں مواد فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید