کراچی (پی پی آئی)چین اور یورپی ممالک بشمول امارات نے پاکستان سے آم کی خریداری کیلئے رابطہ کیا ہے ۔چینی وفد نے چن پینگ کی قیادت میں سندھ میں آم پیدا کرنے والے علاقوں میں باغ مالکان سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق چینی کاروباری نمائندوں کا وفد توپاکستان میں آم کی بڑی پیدا وار والے علاقوں کے دورے پر ہے جس کا مقصد آم کی پروسیسنگ کیلئے سہولتوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنا ہے تاکہ بین الاقوامی منڈیوں میں برآمد کیلئے ویلیو ایڈڈ آم بھجوائے جا سکیں۔چینی وفد نے چن پینگ کی قیادت میں سندھ میں آم پیدا کرنے والے علاقوں میں باغ مالکان سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔