کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد کراچی پولیس نے تین دنوں کے دوران 18 مقدمات درج کر کے 227افراد کو باقاعدہ گرفتار کرلیا ہے ۔کراچی پولیس نے کارروائیوں کےدوران 300 سے زائد افراد کو حراست میں لیا تھا۔پولیس کے مطابق اب تک ان واقعات کے 18مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے270افراد کو گرفتار کیا ہے جنہیں عدالتوں میں پیش کرنا شروع کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق شہر میں نصب کیمروں کی مدد سے ایسے تمام افراد کو شامل تفتیش کیا جارہا ہے جو کیمروں کی آنکھ میں محفوظ ہوگئے ہیں ۔ شہر میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد ان علاقوں میں نصب کیمروں کا ڈیٹالیا جارہا ہے اور پیپلز بس سروس پر حملہ کرنےوالے افراد کو بھی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔