• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل ا سیسمنٹ بورڈ مری کا اجلاس 25 افرا د معذوری سر ٹیفکیٹ کیلئے اہل قرار

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری میں تحصیل اسیسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کا 17واں اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر عبدالسلام عباسی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ہوا۔اجلاس میں غالب حسین عباسی سوشل ویلفیئر آفیسر مریʼ ڈاکٹر واثق ظفر عباسی میڈیکل سپیشلسٹʼ ڈاکٹر شہر یار آرتھو پیڈک سرجنʼ ڈاکٹر عبد الو حید چائلڈ سپیشلسٹ اور ڈاکٹر احمد بن ناصر ماہر امراض چشم نے شرکت کی۔بورڈ نے28 معذور افراد کا معائنہ کیا اور 25 کو معذوری  سرٹیفکیٹ کے لیے اہل قرار دیا ۔