لاہور( این این آئی) سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ حالات خطرناک حد تک خانہ جنگی کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور سیاست کے ساتھ ساتھ اداروں کی ساکھ بھی ختم ہو چکی۔انہوں نے کہا کہ کب سے ری ایمیجنگ پلیٹ فارم سے خطرناک صورتحال کی جانب توجہ دلا رہے ہیں، عمران خان، پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ تینوں اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ناکام ریاست بننے سے بچانے کے لئے فوری طور پر تمام فریقوں کو بیٹھنا ہوگا۔