اسلام آباد (جنگ رپورٹر) چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے14مئی کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات منعقد کروانے سے متعلق فیصلے کے خلاف دائر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی خصوصی بنچ 15 مئی کو کیس کی سماعت کرے گا۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے نظر ثانی کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ آئین کے تحت سپریم کورٹ الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں رکھتی۔